Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد قبلتین کے امام شیخ محمود خلیل قاری انتقال کرگئے

سعودی وزیر اسلامی امور نے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کے امام اور مسجد نبوی کے قائمقام امام شیخ محمود خلیل قاری  انتقال کرگئے۔  
عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’شیخ محمود خلیل قاری کے انتقال کی خبرسن کردلی صدمہ ہوا، وہ قبلتین مسجد کے امام اورمسجد نبوی کے قائمقام امام تھے‘۔
واضح رہے مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین وہ مسجد ہے جہاں ’تحویل قبلہ ‘ یعنی قبلے کی مسجد الاقصی سے بیت اللہ کی جانب تبدیلی کا حکم ربانی نازل ہوا تھا۔ اس سے قبل مسلمان مسجد الاقصی کی جانب رخ کرکے نماز ادا کیا کرتے تھے۔ اسی لیے مسجد کا نام قبلتین یعنی دوقبلہ والی مسجد پڑگیا۔ 

شیئر: