Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد قبا کے توسیعی منصوبے کا آغاز

منصوبے کے تحت مسجد قبا میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہوگی(فوٹو ایس پی اے)
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز منصوبہ برائے توسیع مسجد قبا پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ مسجد قبا اور اس کے صحنوں میں توسیع کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد مانی جاتی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہجرت کے پہلے سال قائم ہونےکے بعد سے عصرحاضر تک مسجد قبا کی تاریخ میں اتنی بڑی توسیع کبھی نہیں ہوئی جتنی کہ ان دنوں کی جارہی ہے۔ مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جائے گا۔

مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد مانی جاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

نئے منصوبے کے تحت مسجد قبا میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزارمربع میٹر پرمحیط ہے۔
مسجد قبا مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ اسلام کی پہلی مسجد ہے جس کو پیغمبر اسلام نے تعمیر کیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد قبا میں دس گنا توسیع کا اعلان کیا تھا۔
منصوبے کا مقصد مسجد قبا کی مذہبی اہمیت کو اجاگرکرنا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ کرنا بھی ہے۔

مسجد نبوی کے جنوب میں پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے(فوٹو ایس پی اے)

یہ مسجد نبوی کے جنوب میں پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے چاروں اطراف سایہ دار صحن تعمیر ہوں گے جو نماز کی جگہ سے منسلک ہوں گے۔
توسیع کے منصوبے میں زائرین کے مسجد میں جگہ زیادہ ہوگی جبکہ قریبی سڑکوں کے نظام کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جس سے مسجد تک رسائی آسان ہوگی۔
بحالی کے کام کا مقصد ہے کہ مسجد اور اس کے صحن کے اندر متعدد مقدس یادگار محفوظ ہوں۔ کنوؤں، کھیتوں اور باغات سمیت 57 مقامات کی تعمیر اوربحالی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

شیئر: