واشنگٹن۔۔۔۔650میٹر2000فٹ طویل شہاب ثاقب کرہ ارض کے انتہائی قریب سے گزر گیا۔ناسا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ زمین سے ان کے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں تاہم یہ انتہائی قریب تھا اور اس کا فاصلہ زمین سے1.8ملین کلومیٹر(1.1ملین میل ) تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کئی مرتبہ چھوٹے شہابئے زمین کے قریب سے گزرتے ہیں لیکن گزشتہ روز جو شہابیہ گزرا ہے اتنے بڑے سائز کا شہابیہ 2004ء میں گزرا تھا جو چاند کے زمین سے فاصلے سے 4گنا زیادہ تھا۔ اب اتنا بڑا شہابیہ 2027سے پہلے زمین کے قریب سے نہیں گزرے گا۔