Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی لہر جاری، اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے مختلف علاقے ان دنوں گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں‘۔
ریاض اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 
اخبار 24 نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے  بتایا کہ’ سنیچر کو مشرقی ریجن ، الاحسا ، دمام اور القیصومہ میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ اتوار کو مشرقی ریجن کے علاوہ جنوبی علاقے اور ریاض میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ’ گرمی کی لہر پیر کو بھی جاری رہے گی‘۔

شیئر: