پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے برطانوی بھنگڑا ریکارڈنگ کمپنی مووی باکس کے خلاف ’نچ پنجابن‘ گانے کے حقوق انڈین کمپنی ٹی سیریز کو بیچنے کے حوالے سے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اتوار کو ایک ٹویٹ میں ابرار الحق نے کہا ہے ’برطانیہ میں میرے وکلاء نے مووی باکس کو میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال کے حوالے سے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
نوٹس کے ڈر سے گانے ریلیز نہیں کرتا: ابرار الحقNode ID: 489921
-
’بیگم شک کرے ڈو ڈو‘: ابرارالحق کے گانے پر سوشل میڈیا پر بحثNode ID: 613226
-
ابرارالحق کی کرن جوہر کو قانونی کارروائی کی دھمکیNode ID: 670796
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے پرستاروں کو کیس کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔
پاکستانی گلوکار نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ’ہمارے گانے چرانا بند کرو۔‘
My lawyers in United Kingdom have issued a Legal Notice to Movie Box with respect to the misappropriation of my song “Nach Punjaban”. More Updates will follow in the coming few days.@1Moviebox #NachPunjaban #StopStealingOurSongs
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 25, 2022