Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ بحرین سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات 

منفرد تاریخی برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے اتوار کو منامہ کے الصخیر محل  میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں برادر ملکوں کے منفرد تاریخی برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 جی سی سی ممالک کے عوام، عربوں اور امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد کے حصول میں معاون طریقے بھی زیر بحث آئے۔ علاقائی و عرب سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے شاہ بحرین کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بحرین اور اس کے عوام کی پائدار ترقی و خوشحالی پر مشتمل نیک خواہشات کے پیغام پہنچائے۔ 

سعودی وزیرخارجہ اتوار کو بحرین کے دورے پر منامہ پہنچے تھے(فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)

شاہ حمد بن عیسی نے سعودی وزیرخارجہ کو شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغام حوالے کیے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیرخارجہ اتوار کو بحرین کے دورے پر منامہ پہنچے تھے جہاں وہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی رابطہ کمیٹی کے پہلے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔  
ایس پی اے کے مطابق بحرینی وزیرخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی اور منامہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد بن عبدالعزیز نے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہزادہ فیصل بن فرحان  کا خیرمقدم کیا

شیئر: