الجوف یونیورسٹی کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں شامل
عالمی سطح پر701 ویں اورمقامی طور پر8 ویں نمبر پر ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی الجوف یونیورسٹی مسلسل دوسرے سال کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کی درجہ بندی میں شامل ہوئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف یونیورسٹی عالمی سطح پر701 ویں اورمقامی طور پر8 ویں نمبر پر ہے۔
الجوف یونیورسٹی کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل دوسرے سال ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔
الجوف یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد بن عبداللہ الشایع نے تعلیمی شعبے کے لیے غیر متزلزل سپورٹ کے لیے ادارے کی بین الاقوامی درجہ بندی ٹیم کے ساتھ ساتھ مملکت کی قیادت کی تعریف کی جس نے یونیورسٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد بن عبداللہ الشایع کو بین الاقوامی درجہ بندی کے لیے کیو ایس سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
الجوف ریجن کے گورنرنے کہا کہ یونیورسٹی اپنی موجودہ پوزیشن پر مسلسل توسیع کر رہی ہے اور ویژن 2030 کے اہداف کے اندر تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
الجوف یونیورسٹی میں سائنسی تحقیق کے ڈین اور بین الاقوامی درجہ بندی یونٹ کے سپروائزر ڈاکٹر نبیل الرویلی نے کہا کہ الجوف کی درجہ بندی تعلیمی، تحقیقی اور سائنسی سطح پر اس کے معیاری طریقوں کی عکاس ہے۔