Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمینِ حج کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاج کرام سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے ہر عمر کے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی ہے۔
منگل کو پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سعودی ہدایات کے مطابق بچوں سمیت ہر عمر کے عازمین حج کے لیے سعودی عرب سے منظور شدہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین کی مکمل خوراک لازمی ہے۔‘
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر عازمین حج سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے اتارا جائے گا۔‘
پاکستان سے حجاج کرام کی پہلی پرواز چھ جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے 81 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

شیئر: