Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیریٹیج کمیشن کا آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ’نون‘ کے ساتھ معاہدہ

کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے سعودی عرب میں مقامی کاروبار کو بااختیار بنانے کے لیے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم نون کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس شراکت داری کے تحت کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیریٹیج کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر جاسر سلیمان الحربش اور نون ایس اے کے جنرل منیجر عبدالقادر قدوری نے شرکت کی۔
اس معاہدے کے تحت سعودی کاریگر نون کے مہالی پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سامعین تک رسائی حاصل کرتے ہوئے دستکاری کی مصنوعات اور ثقافتی ورثے کے مواد کو آن لائن فروخت کر سکیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد مقامی کاروبار کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ان کی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرنا بھی ہے۔
ڈاکٹر الحربش نے معاہدے کے ذریعے حاصل ہونے والے اہم فوائد پر زور دیتے ہوئے نون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دستکاری کے شعبے کی ترقی کے لیےکمیشن کے متعدد انیشیٹوز کو نوٹ کیا۔  
نون کے ایس اے کے جنرل منیجر احمد عبدالقادر قدوری نے کہ ’ ہیرٹیج کمیشن کے ساتھ ہمارا تعاون کاروباری افراد اور چھوٹے کاروبار کی مدد کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ مہالی پروگرام مقامی ہنرمندوں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے تاکہ انہیں وہ ٹولز اور خدمات فراہم کی جائیں جن کی انہیں خطے میں صارفین کے ایک بڑے حصے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔‘
نون مہالی پروگرام ایک مضبوط ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کے کمپنی کے بنیادی مقصد کی مثال دیتا ہے۔
یہ معاہدہ ریاست کے ثقافتی شعبے کی ترقی کے حصے کے طور پر عوامی اور نجی شعبوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے سعودا ہیریٹیج کمیشن کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: