سعودی عرب میں وزارت سرمایہ کاری نے ایمیزون کے ساتھ آن لائن کاروبار کے فروغ سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط خصوصی تقریب میں کیے گئے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور امازون کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین رونالڈو مشحور بھی موجود تھے۔
فریقین نے سعودی نوجوانوں کی استعداد بنانے، آن لائن کاروبار کو فروغ دینے اور پائدار سرمایہ کاری مملکت میں کرانے کی پالیسی کےتحت معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔