Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئس بینک اکاونٹ چھپانے پر جیولر کو سزا

دیرہ دون.... دیرہ دون کی ایک عدالت نے جیولری شو روم کے مالک کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے اپنا سوئس بینک اکاﺅنٹ” چھپانے “ کے الزام میں 2سال قید کی سرا سنادی۔ عدالت نے پنجاب جیولرز کے مالک راجو ورما پر 8لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے وکیل کاکہناہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کو پتہ چلا تھا کہ ورما نے 2006ءمیں اپنے سوئس بینک اکاﺅنٹ میں 92لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ اس نے ٹیکس چھپانے کیلئے اس کا انکشاف نہیں کیا تھا اور غلط گوشوارہ بھرا۔ عدالت نے ورما کو ضمانت پر رہا کردیا اور اسے اعلیٰ عدالت میں اپیل کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو 2012ءمیں تحریری شکایت کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کی بینک میں اسکا ذاتی اکاﺅنٹ ہے۔

شیئر: