Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی شعیب اختر کو ’اعزازی حج‘ کی دعوت

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سنیچر کو اعلان کیا کہ سعودی عرب نے انہیں ’اعزازی حج‘ کی دعوت دی ہے اور وہ فریضہ حج ادا کرنے جا رہے ہیں۔
اتوار کو شعیب اختر نے ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’سعودی عرب کے سٹیٹ گیسٹ کے طور پر اعزازی حج ادا کرنے جا رہا ہوں۔ میں مکہ میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کی کانفرنس سے بھی خطاب کروں گا۔‘
شعیب اختر نے 2011 کے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور وہ اپنے کیریئر میں تیز ترین بولنگ اٹیک کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔
شعیب اختر کی بولنگ رفتار ایک سو میل فی گھنٹہ تھی جس کی وجہ سے ان کے مداح انہیں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کہتے تھے۔
شعیب اختر نے اس دعوت پر اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جو مسلمان جسمانی اور مالی طور پر مستحکم ہیں ان کے لیے زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا فرض ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے حج پر پابندی تھی، لیکن دو برس کے بعد سعودی حکومت نے دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمانوں کو حج کی اجازت دی ہے۔

شیئر: