Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے: جے پی مورگن

اگر پیدوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی انوسٹمنٹ بینک جے پی مورگن سے وابستہ تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پرخام تیل کی پیدوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور اس کے مغربی حلیفوں نے روس پر کئی پابندیاں عائد کیں ہیں اور روس کے تیل کی قیمتوں کو کیپ کرنے کے لیے ایک پیچیدہ فارمولا بنایا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق جے پی مورگن کے تجزیہ کار نتاشا کنیوا نے لکھا ہے کہ اس وقت مالی لحاظ سے روس مضبوط پوزیشن میں ہے اور وہ تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل روزانہ کی کمی برداشت کر سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔
اگر پیدوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
تجزیہ نگاروں نے لکھا کہ پرائس کیپ کا سب سے واضح اور ممکنہ خطرہ روس کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر توانائی کے برآمدات میں کمی ہو سکتی ہے جس کا مقصد مغرب کو مالی طور پر نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے۔

شیئر: