Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں ویزے کی شرائط مزید سخت

سڈنی۔۔۔۔آسٹریلیا نے شہریت کے قانون کو مزید سخت بنادیا ۔ وزیر اعظم مالکم ٹرن بل جمعرات نے کو نئے درخواست دہندگان کیلئے سخت شرائط کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے غیر ملکی کارکنوں کیلئے ویزا پروگرام ختم کردیا۔نئی اصلاحات کے تحت درخواست گزار کو آسٹریلیا کا 4سالہ رہائشی سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگااور اسے آسٹریلوی اقدار اپنانا ہونگے۔شہریت لینے کیلئے اسے انگریزی زبان میں ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ جو شخص شہریت کی درخواست دیگا اس کے پاس صرف 3مرتبہ ناکام ہونے کی گنجائش ہوگی۔فی الوقت ٹیسٹ میں ناکامی کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔اس کے علاوہ چیٹنگ کرنیوالے درخواست گزار خود بخود نااہل تصور ہونگے۔

شیئر: