Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سال بعد مشاعر مقدسہ ٹرین کی بحالی،  ایک گھنٹے میں 72 ہزار افراد کو سفر کی سہولت

204 بوگیوں پر مشتمل 17 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران دو برس کی معطلی کے بعد اس سال منیِ، مزدلفہ اورعرفات میں مشاعر مقدسہ ٹرین سروس بحال کی جارہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشاعر مقدسہ ٹرین ساڑھے 3 لاکھ حجاج کو میدان عرفات سے مزدلفہ ہوتے ہوئے منی پہنچائے گی۔ 9 سٹیشنوں سے گزرے گی۔ 204 بوگیوں پر مشتمل 17 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ 
یاد رہے کہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں حج ایام کے دوران ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی ٹرین کو مشاعر مقدسہ ٹرین کہا جاتا ہے۔ مشاعر مقدسہ سے مراد منی، مزدلفہ اور عرفات ہے۔ 
مشاعر مقدسہ ٹرین پروجیکٹ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا۔ چینی کمپنی نے سعودی ریلوے کے لیے یہ منصوبہ نافذ کیا تھا۔ اس پر 6.65 ارب ریال لاگت آئی تھی۔ اس کا افتتاح نومبر2010 میں ہوا تھا۔
مشاعر مقدسہ ٹرین ایک گھنٹے میں 72 ہزار افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے عملے کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہے۔ خواتین بھی اس کے عملے میں شامل ہیں۔ 
مشاعر مقدسہ ٹرین پروجیکٹ حج مقامات پر ٹریفک اژدحام کو کنٹرول کرنے، سریع اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے اور ماحولیاتی سلامتی کی خاطر نافذ کیا گیا۔ اس کی بدولت پچاس ہزار سے زیادہ گاڑیوں اور بسوں سے حج مقامات میں داخل نہیں ہورہی ہیں۔

شیئر: