Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کوپن کی ہدایات کی پابندی نہ کرنا قابل سزا جرم: پبلک پراسیکیوشن 

آئی ڈی بی کے سوا کسی اور ادارے سے قربانی کوپن نہ خریدیں ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا ہے کہ’ قربانی کوپن کی خریداری کےلیے ہدایات کی پابندی نہ کرنا قابل سزا جرم ہے۔ خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا جائے گا‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ عازمین حج صدقہ، فدیہ، حج اورعید الاضحی کی قربانی کے کوپن اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی کے سوا کسی اور ادارے کی قربانی سکیم سے نہ خریدیں‘۔
’کوئی بھی ادارہ حجاج کےلیے فدیے، صدقے، حج اورعید الاضحی کی قربانی کے کوپن جاری کرنے، فروخت کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کا مجاز نہیں ہے‘۔ 
بیان میں خبردار کیا گیا کہ’ جو شخص بھی ان ہدایات کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف پوچھ گچھ اورکیس فائل کرنے کی کارروائی پبلک پراسیکیوشن کرے گا‘۔ 

شیئر: