نئی دہلی... ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے میدان میں اپنے منفی رویے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ خود کو گالیاں دیتا ہوں۔ ٹویٹر پر انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کیساتھ گالم گلوچ کے حوالے سے ہونے والی کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ سے ہی باتیں کرتا ہوں اور خود کو گالیاں دیتا ہوں کیونکہ یہ غبار نکالنے کا میرا اپنا طریقہ ہے۔ یہ کام ہر سنچری بنانے کے بعدکرتا ہوں اور ہمیشہ ایسا نہیں کرتا۔ خود کلامی کرتا رہتا ہوں کہ تمہیںپچھلے میچ اور پچھلی شاٹ کی نسبت خود کو بہتر بنانا ہے۔تم یہ کر سکتے ہو۔میں ہر ایک کی عزت کرتا ہوں مگر جو میری عزت نہیں کرتا تو میرے پاس بھی ایسی کوئی وجہ نہیں کہ میں اس کی تکریم کروں۔