Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمی‘ کے لیے 83 ہزار کنکریوں کے پیکٹس تقسیم

کنکریاں کپڑے کی مخصوص تھیلیوں میں پیک کی جاتی ہیں۔ (فوٹو سبق
حج وعمرہ امور کی معروف فلاحی تنظیم ’ہدیہ الحاج‘ نے مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی کاموں کے ذمہ دار کمپنی ’کدانہ‘ کے تعاون سے حجاج کورمی کی سہولت کے لیے 80 ہزار سے زائد کنکریوں کے پیکیٹس تقسیم کیے۔ 
سبق نیوز کے مطابق وقوف عرفہ کے بعد غروب آفتاب کے ساتھ ہی حجاج کرام مزدلفہ کی جانب کوچ کر جاتے ہیں جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز قصر وجمع کی صورت میں ادا کرتے ہیں۔ بعدازاں رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے ) کے لیے وہاں سے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔ 
رمی کے لیے پہلے دن صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہے۔ بعدازاں دوسرے اور تیسرے دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ 

کنکریوں کے پیکٹ فلاحی تنظیم نے مہیا کیے۔ (فوٹو سبق)

ماضی رمی کے لیے کنکریاں مزدلفہ سے اکھٹی کرنا کافی دقت طلب امر ہوا کرتا تھا جسے آسان بنانے کی خاطر فلاحی تنظیم کی جانب سے کئی برس قبل مزدلفہ سے کنکریاں اکھٹی کرکے انہیں مخصوص پیکٹوں میں جمع  کرنے کے بعد حجاج کو فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا۔ 
امسال بھی فلاحی تنظیم ’ھدیہ الحاج‘ نے حجاج کو کنکریوں کے پیکٹس فراہم کیے تاکہ وہ حجاج جو مزدلفہ سے کنکریاں اکھٹی نہ کرسکے ہوں انہیں منی میں کنکریاں فراہم کردی جائیں۔
فلاحی تنظیم کے سی ای او انجینئراحسان ریس نے بتایا کہ ’امسال تنظیم کے رضا کاروں نے رمی کے لیے 83 ہزار411 پیکٹس بنائے اور انہیں منی میں حجاج میں تقسیم کیا گیا‘۔ 
سی ای اوکا مزید کہنا تھا کہ ’مزدلفہ سے کنکریوں کواکھٹا کرنے کے بعد انہیں صاف کرکے سینیٹائز کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں مقررہ مقدار میں کنکریاں کپڑے کی مخصوص تھیلیوں میں پیک کی جاتی ہیں جنہیں حجاج کرام رمی کےلیے استعمال کرتے ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: