Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدیس کی جانب سے حجاج میں تحائف کی تقسیم

شیخ السدیس نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)
ادارہ امور حرمین کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام پہنچنے والے حجاج میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رمی کے تیسرے دن غروب آفتاب سے قبل منیٰ سے نکل جانے والے حجاج کرام جو طواف وداع کے لیے مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں، ان میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے تحائف تقسیم کیے گئے۔ 

تحائف کی تقسیم کا عمل دس برس سے جاری ہے۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بھی حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حجاج کرام میں تحائف تقسیم کرنے کا خصوصی انتظام کیا۔
تحائف کی تقسیم کا عمل گزشتہ دس برس سے جاری ہے۔ تقسیم کے پروگرام کا عنوان ’حجاج اور زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث اعزاز‘ ہے۔ جس کے تحت حجاج میں تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ 

حجاج کی خدمت باعث اعزاز ہے۔ (فوٹو حرمین انتظامیہ)

اس موقع پر شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ ’ضیوف الرحمان کی خدمت کرنا ادارہ امور حرمین سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے لیے باعث اعزاز ہے جنہیں اللہ تعالی نے اپنے گھر اور اس کے زائرین کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے۔ 
شیخ السدیس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی اولین ترجیجات میں ضیوف الرحمان کی خدمت شامل ہے اور بانی مملکت کے عہد سے ہی یہی مملکت کا طریقہ رہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: