Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائم نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا، حکام

لکھنو....سماج وادی پارٹی رہنما ملائم سنگھ یادو نے 4لاکھ روپے کا بجلی بل ادا نہیں کیا۔ بجلی کمپنی کی انسپیکشن ٹیم نے ان کے گھر جاکر اس خلاف ورزی کا پتہ چلایا۔ انہیں بل ادا کرنے کیلئے اس مہینے کے آخر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اٹاوہ میں سول لائنز کے علاقے میں ایک بڑے بنگلے میں رہتے ہیں جہاں ایک درجن سے زیادہ کمرے بنے ہوئے ہیں۔ انکا اپنا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ ہے۔ سوئمنگ پول ہے اور کئی برقی سیڑھیاں ہیں۔انہیں 5کلو واٹ بجلی استعمال کی اجازت تھی۔ انسپیکشن ٹیم نے کہا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے بعد انہیں 40کلو واٹ بجلی استعمال کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

شیئر: