پنجاب میں لوٹ مار کے لیے عمران خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا: مریم نواز
پنجاب میں لوٹ مار کے لیے عمران خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا: مریم نواز
بدھ 13 جولائی 2022 19:59
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے‘ (فوٹو: سکرین گریب)
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں شیر کا مقابلہ گیدڑ کی لائی ہوئی کرپشن، نااہلی، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، شیر کا مقابلہ، فتنہ اور انتشار سے ہے۔‘
بدھ کو لیہ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے، عمران خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے پنجاب میں تباہی کی جبکہ نواز شریف نے خوش حالی کے منصوبے لگائے، وہ اسلام آباد کی حدود سے آکر گالم گلوچ کر کے واپس چلا جاتا ہے۔‘
’پنجاب میں لوٹ مار کے لیے فتنہ خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا، مردان اور صوابی ڈوب گئے فتنہ خان پنجاب ڈبونے آگیا ہے، نواز شریف نے سی پیک عمران خان نے جی پیک بنایا، بنی گالہ منی گالہ بن گیا۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ن لیگ ضمنی انتخابات جیتے گی نہیں بلکہ جیت چکی ہے، فتنہ خان انتشار کا دوسرا نام ہے، مخالفین کو گالیاں دینے والے خیبر پختونخوا کی حالت زار تو دیکھ لیں، آئندہ چند گھنٹوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کل جلسے میں عمران خان رو رہا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت تمہیں رونا کیوں نہیں آیا، اب آلو پیاز کی قیمت پتا کرنے والی حکومت آئی ہے تو تمہیں رونا آگیا ہے۔‘
’یہ اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے، عوام کے رونے کے دن گزر گئے اور اب فتنہ خان کے رونے کا وقت ہے، عمران خان کو چار سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا، عوام جان چلے ہیں کہ تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے، مشکل فیصلے جتنے کرنا تھے کرلیے اب اچھا وقت آرہا ہے،
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کہتی ہیں کہ ’17 جولائی کے بعد پنجاب میں غریبوں کو 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی، عمران خان جتنا رو سکتے ہو رولو، تم نے چار سال تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کیں، جاتے وقت ملکی خزانہ خالی کرنے کے لیے قیمتیں کم کردیں۔‘