Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نازک کیسز 151، نئے مریض 480

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 151 ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  12 ہزار  103 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  بدھ 13 جولائی کو کورونا کے 480 نئے مریض ریکارڈ پر آئے جس کے بعد کل تعداد 8 لاکھ ایک ہزار 349 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 598 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح کل شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 86 ہزار  220 ہوگئی۔

کورونا سے دو افراد کی اموات کے بعد کل تعداد 9225 ہوچکی ہے۔

بدھ کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں  119 ریکارڈ پر آئے اس کے بعد جدہ 90، دمام 44، مکہ مکرمہ 32، مدینہ منورہ  24، الھفوف 16، طائف میں  15 اور الباحہ میں  11 نئے کیسز سامنے آئے۔
اسی طرح شفایاب ہونے والوں میں ریاض سرفہرست رہا وہاں  238 صحت یاب ہوئے۔ جدہ  80 کے ساتھ دوسرے، دمام 61 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: