مملکت میں منکی پاکس کا پہلا مریض
جمعرات 14 جولائی 2022 21:16
پہلے کیس کی تصدیق ریاض میں ہوئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے جمعرات کومملکت میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ریاض آنے والے شخص کی منکی پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد اسے فوری طور پر مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مریض سے ملنے والوں کے بارے میں بھی تحقیق کی گئی تاہم ان میں مرض کی علامات نہیں پائی گئیں۔
اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں منکی پاکس کے کیسز کی باریک بینی سے نگرانی کررہی ہیں۔ کسی بھی مشتبہ حالت کی فوری طور پر تحقیق کی جاتی ہے۔
وزارت صحت نے تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران متعلقہ ضوابط کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے رہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں