Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 30 لاکھ سعودیوں نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی

سرمایہ کاروں کی عمریں 18 سے 60 برس کے درمیان ہیں۔ (فوٹو سبق)
مملکت میں 30 لاکھ سعودیوں نے کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاروں کی عمریں 18 سے 60 برس کے درمیان ہیں۔ 
 سبق نیوز کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے جاری سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے17 فیصد سعودی اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ 
’کوکوئن‘ کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب  ڈیجیٹل یا کرپٹوکرنسیوں کی اہم مارکیٹ ہےجبکہ مشرقی وسطی میں حوالے سے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ 
گزشتہ عرصے میں سعودی عرب میں کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں نئے داخل ہونے والے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد سامنےآئی ہے۔ اس میدان میں 76 فیصد ایسے سرمایہ کارہیں جن کا اس میدان میں تجربہ ایک برس سے بھی کم ہے جبکہ 49 فیصد ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران پہلی بار کرپٹوکرنسی میں کا لین دین کیا ہے۔ 
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 51 فیصد سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ مستقبل میں اسی میدان میں سرمایہ کاری ہوگی جبکہ 44 فیصد کی رائے ہے کہ کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری سے انہیں روایتی سرمایہ کاری سے زیادہ منافع حاصل ہوگا۔ 
ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے 42 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدنی بڑھانے اوربہترطرز زندگی اختیار کرنے کےلیے اس فیلڈ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: