سورت۔۔۔۔گجرات کے شہر سور ت میں ہیروں کے تاجر نے کمپنی کے منافع میں زبردست اضافے کے بعد اپنے ملازمین کو اسکوٹیز کا تحفہ پیش کیا۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق لکشمی داس ویکاریا نے اپنے 125ملازمین کو ایک رنگا رنگ تقریب میں تنخواہ میں سالانہ انکریمنٹ کے طور پر 2پہیوں والی اسکوٹی تحفے کے طور پر پیش کئے۔ان اسکوٹیز کو ترنگا سے سجایا گیا تھا۔ویکاریا نے اپنا بزنس 2010میں شروع کیا تھا اور وہ ریاست کے دوسرے بڑے تاجر ہیں جو اپنے ملازمین کو نوازتے رہتے ہیں۔پچھلے سال ہیرے برآمد کرنیوالے تاجر سیوجی ڈھولکیا نے اپنے ملازمین کو دیوالی آنے سے پہلے 1260کاریں 400فلیٹس اور زیورات تقسیم کئے تھے۔ ان کی کمپنی میں 5ہزار 500سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں اس تحائف پر انہوں نے 500ملین روپے(50کروڑ) خرچ کئے تھے۔تاہم ویکاریا نے اسکوٹی خریدنے پر کتنی رقم خرچ کئے اس کا علم نہ ہوسکا۔