کراچی سے اپنا گھر چھوڑ کر لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا دارالامان منتقل کردیا گیا ہے۔
منگل کو دعا زہرا لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انہیں دارالامان منتقل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
شوہر کے قتل کا الزام، سیالکوٹ میں مشہور ٹک ٹاکر گرفتارNode ID: 683791
عدالت نے دعا زہرہ کی درخواست پر ان کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے بتایا ہے کہ دعا زہرہ کو دارلامان میں منتقل کردیا گیا ہے۔
منگل کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سلمان صوفی نے کہا ہے دعا زہرہ کو پنجاب حکومت نے عدالت کے حکم کے بعد سخت سکیورٹی اور حفاظت میں دارلامان میں منتقل کردیا ہے۔
Update on #DuaZehra
Punjab Gov has secured Dua Zehra at Dar UL Aman under strict security and protection after a court order.
Sindh Government has been requested to dispatch a child protection bureau team to take her to her parents.
Mr Zaheer is being traced for arrest.
— Salman Sufi (Wear A Mask To Save Lives) (@SalmanSufi7) July 19, 2022