روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 21 جولائی 2022 14:21
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر تیزی سے گرنے کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق جمعرات 21 جولائی کو روپے کی قدر تقریبا تین روپے مزید گری جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 226.81 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 60.5، اماراتی درہم 61.75، کویتی دینار 737.18، عمانی ریال 589.88 اور بحرینی دینار کی قدر 601.64 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.51، یورو 231 اور آسٹریلوی ڈالر کی قدر 155.75 روپے رہی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 224 اور قیمت فروخت 227 روپے رہی۔
پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 58.5 اور قیمت فروخت 59.5 روپے جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 60 اور قیمت فروخت 61 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار روز میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا 17 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں تیزی کا سلسلہ اب قدرے کم ہوا ہے، اس وقت روپے پر جو دباؤ ہے یہ سیاسی عدم توازن کی وجہ سے ہے تاہم حکومت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کے اعلان کے بعد کرنسی ریٹ میں ٹھہراؤ آیا ہے۔