وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے پہلے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی گہما گہمی کا گڑھ بن چکا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی لاہور میں ہیں تو شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری بھی گزشتہ کئی روز سے وہیں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں۔
جمعرات کی رات سیاسی معاملات نے اس وقت ڈرامائی صورت حال اختیار کر لی جب آصف علی زرداری ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے۔
ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوئی تو آصف علی زرداری مسکراتے ہوئے ظہور پیلیس سے نکلتے دکھائی دیے۔ لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر ظہور پیلیس پہنچے اور پھر لمبی دیر تک وہیں رہے۔
مزید پڑھیں
-
’ہمارے ارکان کو خریدا گیا تو پھر کل کسی اور قسم کا احتجاج ہوگا‘Node ID: 686836
-
اکثریت کے دعوؤں کی گونج میں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آجNode ID: 686881
-
زرداری، شجاعت ملاقات کی تصویر وائرل: ’مجھے بھی یہ کرسیاں چاہییں‘Node ID: 686936