22جولائی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 22 جولائی 2022 14:00
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر مزید ڈیڑھ روپے گرنے کے بعد ڈالر کا شرح تبادلہ 228.36 روپے رہا۔
22 جولائی کو ہونے والے حالیہ اضافے کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر تقریبا ساڑھے 17 روپے بڑھی ہے۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 60.77، اماراتی درہم 62.17، کویتی دینار 742.48، قطری ریال 64.47، بحرینی دینار 605.71 اور عمانی ریال 593.11 روپے کا رہا۔
یورو کی قدر بڑھ کر 231.9 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273.28 روپے رہی۔
دوسری جانب 22 جولائی کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 228 اور قیمت فروخت 230 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 59 جب کہ قیمت فروخت 59.9 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 60.5 جب کہ قیمت فروخت 61.5 روپے رہی۔