Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ،  1388 نئے مریض

امارات میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2329 ہوچکی ہے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 287895 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
امارات  کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعرات کو کورونا کے 1388 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک متاثرین کی کل تعداد  978966 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے شفا پانے والے 1282 رہے۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 958728 ہوچکی ہے۔
کورونا سے جمعرات کو ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد  2329 ہوچکی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: