Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین دارالحکومت دہلی کے نوجوانوں کے لیےانگریزی بول چال کا ’مفت کورس‘

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ’یہ ٹریننگ پہلے مرحلے میں دہلی کے 50 سینٹرز میں ایک لاکھ طلبہ کو فراہم کی جائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے نوجوانوں کے لیے انگریزی بول کا چال کا مفت پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے سنیچر کو کہا کہ ’اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی ابلاغی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں نوکریوں کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔‘
اس پروگرام سے 18 سے 35 برس کی عمر کے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہیں پروگرام کے شروع میں 950 روپے زرضمانت کے طور جمع کرانا ہوں گے جو کہ کورس مکمل کرنے کے بعد واپس کردیے جائیں گے۔
یہ پروگرام دہلی سِکل انٹرپرینیوشپ یونیورسٹی کی جانب سے شروع کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا کہ’ہم ان نوجوان کے لیے انگریزی بول چال کا پروگرام شروع کر رہے ہیں جنہیں ابلاغی صلاحیتوں سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔‘
’بارہویں جماعت سے اوپر کے کمزور کمیونیکشن سکلز کے حامل طلبہ اس کورس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آٹھویں جماعت سے اوپر کے وہ طلبہ بھی بنیادی انگریزی سکھانے کے اس کورس میں شریک ہو سکتے ہیں جنہیں نوکریاں حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔‘
’یہ کورس ان نوجوانوں کی شخصیت کو نکھارنے میں مدد دے گا۔‘
وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ ’یہ ٹریننگ پہلے مرحلے میں دہلی کے 50 سینٹرز میں ایک لاکھ طلبہ کو فراہم کی جائے گی اور پھر مرحلہ وار اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔‘
’یہ کورس تین سے چار ماہ دورانیے پر مشتمل ہو [گا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس کورس کے اوقات میں طلبہ کی سہولت پیش نظر رہے گی اور یہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔‘

شیئر: