انڈیا میں پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت من کی ’مقدس دریا‘ سے پانی پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن اس ویڈیو سے منسوب جو کہانی بیان کی جا رہی ہے کیا وہ درست بھی ہے یا نہیں؟
اتوار کو عام آدمی پارٹی پنجاب کے ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انڈین پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت من کو دریا سے پانی کا گلاس بھر کر پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
منگل کو بھگونت من کے ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان کی طبعیت غیر شفاف پانی پینے کی وجہ سے خراب ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
بارش ہوتی ہے تو پکوڑے خود بخود بننے لگ جاتے ہیںNode ID: 686776
-
پاکستان میں سپوٹیفائی پر کون سے گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں؟Node ID: 686811
جبکہ انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے بھگونت من کے ’مقدس دریا‘ سے پانی کی وجہ سے ہسپتال جانے کی خبر کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھگونت من اپنے روٹین کے علاج کے لیے ہسپتال گئے تھے۔
انڈین صحافی نے بھگونت من کی پانی پینے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت من نے پوتر مقام کالی بین سلطان پور لودھی سے پانی کا گلاس پیا، لیکن اب وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’کالی بین کی 22ویں کار سیوا سالگرہ ہے۔‘
Punjab CM Bhagwant Mann drinks a glass of water from Pavitar Kali Bein Sultanpur Lodhi, Today was the 22nd Kar Sewa Anniversary of Kali Bein - Guru Nanak Dev ji attained enlightenment after taking a bath in the Kali Bein,Now admitted to hospital. @BhagwantMann pic.twitter.com/F8mNPe5qnZ
— Satya Prakash Bharti (@Satyalivelko) July 21, 2022
ٹوئٹر صارف سوربھ کمار سنگھ نے بھگونت من کے پانی پینے کے حوالے سے لکھا کہ ’وزیر اعلیٰ بھگونت من نے ’مقدس دریا‘ کے پانی کو صاف ثابت کرنے کے لیے اس سے پانی پیا، اب ہسپتال میں داخل ہیں۔‘
Punjab CM @BhagwantMann openly drinks a glass of polluted water from a ‘holy river’ to prove that water is clean. Now admitted to hospital.
इतना नौटंकी काहें करते हो भाई !! pic.twitter.com/9IC9D2qNVp— saurabh kumar singh (@Shakyasaurabh5) July 22, 2022
ٹوئٹر ہینڈل گمنام نے لکھا کہ ’یہ خبر درست نہیں ہے کہ پانی آلودہ نہیں تھا۔‘
انہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ٹیگ کر کے لکھا کہ کیا آپ بھی یہ پانی پی کر ثابت کر سکتے ہیں بھگونت من کا دعویٰ درست ہے۔‘
This is Fake news the water is not polluted.@ArvindKejriwal ji Pls can you drink it and proove that Mr. Mann the CM Of Punjab is correct https://t.co/xjP6kxcC56
— GumNaam Hai Koi (@Gumnam_Hai__Koi) July 21, 2022
گرگی روات نے کہا کہ ’پنجاب کے وزیر اعلیٰ معدے میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ آلودہ پانی پینے کی ویڈیو نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔
Oh dear- 'Punjab CM Bhagwant Mann was reportedly admitted to hospital for a stomach infection.. a video of him drinking polluted water triggered speculation ... In the video, the CM could be seen scooping up a glass of water from a river and gulping it' https://t.co/m6eFpvURol
— Gargi Rawat (@GargiRawat) July 21, 2022