قازقستان کے صدر کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
اتوار 24 جولائی 2022 10:53
’قازاقستان کے صدر کا استقبال جدہ کے قصر السلام میں ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کا جدہ میں استقبال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر کا استقبال جدہ کے قصر السلام میں ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ مشترکہ مفادات کے تحفظ پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبد اللہ بن بندر اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے علاوہ دیگر وزرا اور عہدیداران موجود تھے۔