Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کو روسی صدر کا فون، سعودی طلبہ کے 55 انٹرنیشنل میڈلز سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سکیورٹی فورس نے 12 دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے شہری کو گرفتار کیا۔ فائل فوٹو
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کی اہم خبروں میں امریکی صدر کے دورے کے بعد روسی صدر کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلفونک رابطے اور سعودی طلبہ کے 19 انٹرنیشنل اولمپیارڈ میں 55 میڈل جیتنے کی خبریں اہم رہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون کوہ پیما نیلی عطار کی دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کرنے کی خبر بھی نمایاں رہی۔
روسی صدر کا ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق روسی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے بعد اس رابطے کو بھی سفارتکاری کے میدان میں اہم قرار دیا گیا۔
سعودی طلبہ کے 55 انٹرنیشنل میڈلز
تخلیقی استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات کی سرپرستی کے لیے قائم کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نزھہ العثمانی نے بتایا کہ سعودی عرب نے 19 بین الاقوامی اولمپیارڈ میں شرکت کرکے تقریبا 55 میڈل اپنے نام کیے۔

سعودی طلبہ نے مقابلوں میں 22 پوزیشنیں اپنے نام کیں۔ فوٹو: العربیہ

عرب رابطہ گروپ کانفرنس کا اعلامیہ
جدہ میں کانفرنس برائے امن و ترقی کے اعلامیے میں توانائی اور اشیائے خوردونوش کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے اور خطے کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کی گئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس میدان میں سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔

جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی کے اعلامیے میں خطے کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

زمزم کے 60  نمونوں کا روزانہ تجزیہ
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی سلامتی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر زمزم کے 60 نمونوں کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زمزم کے یہ نمونے مسجد نبوی کے مختلف حصوں کے علاوہ بیرونی صحنوں میں موجود کولروں سے لیے جاتے ہیں۔‘
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہے کہ ’مرکزی سپلائی لائن کے علاوہ زیر زمین ذخیرہ کئے جانے والے زمزم کا بھی روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہوتا ہے۔‘

زمزم کے یہ نمونے مسجد نبوی کے مختلف حصوں کے علاوہ بیرونی صحنوں میں موجود کولروں سے لیے جاتے ہیں۔ فوٹو: ایس پی اے

غیر مسلم صحافی کو مکہ لے جانے والے سعودی شہری کی گرفتاری
مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ غیرمسلم امریکی صحافی کو مکہ مکرمہ لے جانے اور وہاں داخل ہونے کی سہولت دینے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
سعودی خبررسا ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے کہا کہ غیر مسلم امریکی صحافی کو مکہ مکرمہ لے جانے والے سعودی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اسی طرح جازان ریجن کی الدائر کمشنری میں سیکیورٹی گشتی فورس نے 12 دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا۔

شیئر: