پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ’مرزا غالب‘ نامی ڈرامے کا ڈائیلاگ اُردو کے مشہور شاعر مرزا غالب کا شعر کہ کر ٹویٹ کردیا۔
اِتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے مرزا غالب ڈرامے کے ڈائیلاگ ’معلوم نہ تھا اتنا کچھ ہے گھرمیں بیچنے کے لیے زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے‘ ٹویٹ کیا۔
اس ٹویٹ میں عمران خان نے مزید لکھا کہ ’جب اقوام اپنے نظریات اور زندہ رہنے کے مقاصد بھول جاتی ہیں کہ تو گِر جاتی ہیں، مرزا غالب کے الفاظ ہیں جب ہم انگریزوں کے غلام بننے والے تھے، یہ الفاظ امریکہ کی سازش کی مدد سے حکومت تبدیل ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے کاموں سے سچے ہورہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
جب ٹوئٹر پر صارفین نے ان الفاظ کو غالب کے شعر کے بجائے مرزا غالب ڈرامے کے ڈائیلاگ ہونے کی نشاندہی کروائی تو یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔
مرزا غالب ڈرامہ 1988 میں انڈیا کے سرکاری چینل دُور درشن پر ریلیز کیا گیا تھا۔
مرزا غالب ڈرامے میں نصیر الدین شاہ نے مرزا غالب کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے ساتھ نینا گُپتا سمیت معتدد اداکاروں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
Much as I love Naseeruddin Shah's Ghalib, quite sure the movie dialogues weren't written by Mirza Ghalib himself. pic.twitter.com/6y9gLhtSxz
— Zebunnisa Burki (@zburki) July 24, 2022
اس ڈرامے کو برِصغیر کے معروف شاعر گلزار نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ ڈرامے میں غزلیں جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ نے گائی تھیں۔
سابق وزیر اعظم کے اس ٹویٹ کے بارے ٹوئٹر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
زیب النسا نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’جتنا میں نصیرالدین شاہ کے غالب سے پیار کرتی ہوں، مجھے یقین ہے کہ اس کے ڈائیلاگ مرزا غالب نے خود نہیں لکھے ہوں گے۔‘
Mean While Mirza Ghalib Searching his own books when did i said this . pic.twitter.com/IVOyseSFy3
— اللہ رکھا P E P S I (@ITaimoorReal) July 24, 2022
تیمور نامی صارف نے لکھا کہ ’اور اب مرزا غالب اپنی ہی کتب دیکھ رہے ہیں کہ میں نے یہ کب کہا۔‘
شیر خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ہمارے ہاں ہر قسم کے اشعار آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔‘
"ہمارے ہاں ہر قسم کے اشعار آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں"
-مرزا غالب واٹسیپوی
— Sher Khan (@SherrrKhann) July 24, 2022