پاکستان تحریک انصاف نے خبردار کیا ہے کہ کورٹ کے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کی تضحیک کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا رویہ سیسلین مافیا والا ہے اور سپرم کورٹ کے ایک جج نے ان کو صیحح سیسلین مافیا کہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
-
-
حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
Node ID: 687401
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ یہ سب کچھ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کر رہی ہے۔
’سپریم کورٹ نے پہلے ہی حمزہ شہبازکو ٹرسٹی یعنی خیراتی وزیراعلیٰ قرار دیا ہے۔‘
اس سے پہلے چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل، علی زیدی، عامر کیانی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئ، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022