Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخر سعودی عرب میں گرمی کیوں نہیں ہو رہی؟

’سرد لہروں کا گزر وقفے وقفے سے مئی کے شروع تک رہے گا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گرمی کیوں نہیں ہو رہی، موسم گرما کب آئے گا؟ یہ وہ سوال ہے جو سعودی عرب میں رہنے والا ہر شہری وغیر ملکی کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبد اللہ الحربی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور خلیج میں اصولی طور پر موسم سرما ختم ہوئے مدت ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود گرمی نہیں ہو رہی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موسم بڑا عجیب ہو رہا ہے کہ چند دن گرم رہتے ہیں پھر سردی شروع ہوجاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ خطے میں سرد لہروں کا گزر ہو رہا ہے، جب سرد لہریں گزرتی ہیں تو موسم سردی مائل ہوجاتا ہے اور جب یہ لہریں گزر جاتی ہیں تو موسم گرم ہو جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وقفے وقفے سے سرد لہروں کا گزر مئی کے شروع تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی ہوگی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مئی تک موسم اسی طرح غیر یقینی رہے گا۔ کبھی سردی کبھی گرمی رہے گی، اس عرصے کے دوران متعدد علاقوں میں بارش بھی ہوگی‘۔

شیئر: