Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  یونان اور فرانس کے دورے پر روانہ

ولی عہد کو دونوں ممالک کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوئے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو یونان اور فرانس کے سرکاری دورے  پر  روانہ ہوگئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق مذکورہ دورہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر تمام شعبوں میں برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مملکت کے تعلقات کو مستحکم  بنانے اور رابطے بڑھانے کی خاطرعمل میں لایا گیا ہے۔ 
ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو یونان و فرانس سے دورے کے دعوت نامے موصول ہوئے تھے۔ 
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے سرکاری دورے میں فرانس اور یونان کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
 

شیئر: