Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ سے حجاج کا آخری قافلہ روانہ 

سمندری راستے سے امسال حج پرآنے والوں کا آخری قافلہ جدہ اسلامی بندرگاہ سے سے اپنے ملک روانہ ہوگیا۔ سوڈانی حاجیوں کو تمام تر محبت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ 
اخبار  24 کے مطابق جدہ اسلامی  بندرگاہ سے حاجیوں کے پانچ قافلے رخصت ہوئے۔ ان میں سے آخری ایک ہزار پر مشتمل تھا۔ سمندر کے راستے آنے والے حاجیوں کی کل تعداد  5701 تھی۔ انہیں روانگی کے وقت یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ 
جدہ اسلامی بندرگاہ کے افسران نے  کہا ہے کہ حاجیوں کو امیگریشن کی بہترین سہولت فراہم کی گئی۔
اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملہ اورعالمی معیار کی مشینیں بھی مہیا تھیں۔ یہاں محکمہ پاسپورٹ اور صحت خدمات کے دفاتر بھی ہر طرح کی صورتحال  سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی پر تھے۔ 
جدہ اسلامی بندرگاہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حاجیوں کو جہازوں تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
بندرگاہ سے رخصت ہونے والے سوڈانی حجاج نے مملکت میں خاص کرحج سیزن کے دوران پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

شیئر: