ممبئی .... اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں کسی بھی رومانوی فلم میں ایک میچور خاتون کا کردارادا کرنا چاہتی ہوں۔ انکا کہناہے کہ میں نے کامیڈی فلمیں کیں۔ ڈرامہ کیا اور جذبات سے بھرپور اداکاری کی۔ سابق مس یونیورس کا کہناتھا کہ وہ باقاعدگی سے مختلف فلموں کے اسکرپٹس پڑھتی ہیں لیکن کوئی ایسا اسکرپٹ اب تک نہیں ملا جس میں اداکاری کرکے مطمئن ہوسکوں۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت میں نوجوان فلم پروڈیوسر آگئے ہیں۔ اسٹوڈیو کی حالت بہتر ہوئی ہے اور ،ڈسٹری بیوشن کا ایک اچھا نیٹ ورک بنا ہے۔ مجھے جب بھی اچھا اسکرپٹ ملا میں ضرور فلم میں آﺅنگی۔ سشمیتا سین حال ہی میں ایک ٹی وی کمرشل میں آئی تھیں۔ پچھلے چند ماہ سے وہ دورے کرتی رہی ہیں اور انہوں نے ا پنے مداحوں کو اس سے آگاہ رکھا ہے۔ وہ کسی بھی اچھے کام کیلئے فنڈ جمع کرنے کی تقریبات میں بھی شریک رہی ہیں۔