الیکشن کمیشن آف پاکستان آٹھ سال بعد ایک ایسے وقت میں پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج کو سنانے جا رہا ہے جب تحریک انصاف کی اکثریت رکھنے والی دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مبنی قراردادیں پاس کر چکی ہیں۔
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران اور کامیابی کے بعد بھی سابق وزیراعظم عمران خان چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی وقتاً فوقتاً ان الزامات کو جواب دیا جاتا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج منگل کی صبح 10 بجے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
مزید پڑھیں
-
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟Node ID: 444626
-
الیکشن کمیشن پر ہمارا اعتماد نہیں: عمران خانNode ID: 686036
-
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنائے گاNode ID: 689481