Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے 1009 نئے کیسز، 989 شفایاب

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
امارات میں کورونا سے آج کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی  جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ  کووڈ 19 کے نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق بدھ 3 اگست کو وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 235936  نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 کے 1009 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک کل کیسز 994693 درج کیے جاچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 989 نئے افراد شفایاب ہوئے ہیں اس طرح اب تک 973711 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح کورونا سے اب تک کل اموات 2335 ہوچکی ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: