Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 4 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستان میں مسلسل پانچویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 226.15 روپے رہی جو گزشتہ روز کی قیمت سے 2.65 روپے کم ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 60.18 روپے رہی جو گزشتہ روز 60.86 تھی۔
اماراتی درہم 62.29 سے کم ہو کر 61.57 روپے، کویتی دینار کی قدر 746 سے گر کر 736.95، عمانی ریال 594.28 سے کم ہو کر 588.18 اور بحرینی دینار کی قیمت 606.80 روپے سے گر کر 599.79 روپے رہی۔
کاروباری دن کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 278.77 روپے سے کم ہو کر 274.91 اور یورو کی قدر 233 سے گر کر 230.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات چار اگست کو پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 روپے کم ہو کر کاروباری دن کے اختتام پر 221 روپے جب کہ قیمت خرید 217 روپے رہی۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 61 اور قیمت فروخت 62 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 265.5 اور قیمت فروخت 272 روپے رہی۔

شیئر: