پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کا سلسلہ جاری
جمعرات 4 اگست 2022 15:37
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
چار روز میں سونے کی قیمت میں 16400 روپے کی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات چار اگست کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 143200 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 16400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 122771 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ کر 1787 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی اضافے کے بغیر سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔