5 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 5 اگست 2022 14:25
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
5 اگست کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 224.04 روپے رہی۔ (تصویر: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 224.04 روپے رہی جو گزشتہ روز کی قیمت سے 2.11 روپے کم ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 59.62، اماراتی درہم 60.99، کویتی دینار 730.76، عمانی ریال 581.92 اور بحرینی دینار 594.18 روپے رہی۔
کاروباری دن کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 272.43 روپے اور یورو کی قدر 222.03 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ 5 اگست کو پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 218 روپے جب کہ قیمت خرید 226 روپے رہی۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 59.5 اور قیمت فروخت 60.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 265 اور قیمت فروخت 270 روپے رہی۔