سعودی منسٹری ٓاف ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز کےایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس لگائے جانے کی اطلاع درست نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نقل وحمل کے ذرائع نے مزید کہا کہ ’ٹول ٹیکس کے حوالے سے ایک سعودی ٹی وی چینل نے جو اطلاع دی تھی کہ آئندہ سال کے دوران مخصوص سعودی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگایا جائے گا وہ وزارت کے حوالے سے نہیں تھی۔ ٹول ٹیکس لگانے کی اطلاع درست نہیں ہے۔