Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیما سنہرے دورمیں داخل ہورہا ہے، سونالی

ممبئی۔۔۔۔اداکار سونالی باندرے نے کہا ہے کہ فلمسا زاب پرانے فارمولے سے ہٹ کر ٹھوس معاملات پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی سنیما اب دوبارہ سنہرے دور میں داخل ہورہاہے ۔ خواتین کیلئے ٹھوس کردار تحریر کئے جارہے ہیں۔سونالی نے 1994میں بالی وڈ میں قدم رکھا تھااور انکے کریڈٹ پر ڈپلی کیٹ ،ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش اور کل ہو نہ ہو۔ جیسی فلمیں ہیں۔ سونالی کا کہنا ہے کہ اب سنیما زیادہ پروفیشنل ہوچکا ہے اور لوگ پرانے اور تھکے ہوئے اسکرپٹ کے بجائے ٹھوس اسکرپٹ پر فلمیں بنا رہے ہیں۔42سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ حالات تبدیل ہورہے ہیں اور یہ ہندوستانی سنیما کیلئے بہت اچھا وقت ہے۔

شیئر: