Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردوں نے قریب سے گولیاں ماریں،افغان متاثرین

کابل۔۔۔۔افغانستان کے شہر مزار شریف پر فوجی کمپاؤنڈ میں حملے میں زخمی ہونیوالوں کا کہنا ہے کہ وہاں دہشتگردوں نے متعدد لوگوں کو قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ اس حملے میں 170سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد فوجیوں کی وردی میں ملبوس تھے ،انہوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھی ، ہاتھوں میں بھاری مشین گنیں تھیں اور انہوں نے فوجی اڈے کی مسجد میں نہتے فوجیوں کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کیا۔22سالہ زخمی ذبیح اللہ نے کہا کہ ہم لوگ کھانا کھارہے تھے کہ ایک فوجی ٹرک آکر رکا اس میں سے 4’’فوجی ‘‘اترے ۔انہوں نے آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔19سالہ ٹریننگ افسر محمد قربان نے جو خود بھی زخمی ہے کہا کہ دہشتگردوں کاسرغنہ چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ ان کے ’’سروں کو نشانہ بنایا جائے۔ ان لوگوں نے میرے بہت سے دوستوں کو قتل کیا ہے۔ میں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔فوجی اڈے میں ایک افغان فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں کی تعداد 150سے زیادہ ہوسکتی ہے ان میں نوجوان ریکروٹ شامل ہیں جو وہاں تربیت لینے آئے تھے۔

شیئر: