Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نازک کیسز میں مزید کمی، 2 اموات

کورونا سے اب تک 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ (فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں گزشتہ کئی دنوں سے کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نازک کیسز میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل 9 اگست کو کووڈ 19 کے 145 کیسز ریکارڈ پر آئے  ہیں جس کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 11 ہزار 362 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
وزارت کا کہنا ہے کہ 207 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک شفاپانے والوں کی تعداد  797952 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو کورونا سے دو افراد کی موت ہوئی اس طرح اب تک کل اموات کی تعداد  9263 ہوچکی ہے۔
مملکت کے محتلف ریجنز میں  اس وقت کورونا کے نازک کیسز کی تعداد کم ہوکر 94 رہ گئی ہے جن کا علاج جاری ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: