مملکت میں کورونا کے مزید 183 کیسز
ایک روز میں 298 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 183 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 298 صحت یاب ہوئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 11 ہزار217 ہوچکی ہے اور صحت یافتگان کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 97 ہزار745 تک پہنچ گئی ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا نازک کیسز106 ہے جن کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں جاری ہے۔